سرینگر //برزہامہ کرکٹ گرائونڈ میں رائزنگ سٹارز سعدہ پورہ اور ہنٹر سٹکیرز چھتر گام کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رائزنگ سٹار ز نے 22رن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد رائزنگ سٹار نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 148رن اسکور کئے ۔ رائزنگ سٹار کی جانب سے شبیر اور عزیر نے 24اور 23رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چھتر گام سٹیکرز کی پوری ٹیم126رن بناکر ڈھیر ہوگئی۔ ہنٹرز کی طرف سے عاقب نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 56رن اسکور کئے تاہم رائزنگ سٹارز کے ہلال احمد کو 5وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی شپری باغ لائنزجانب سے 170رنز دیکر 9 وکٹیں حاصل کرنے والے معراج الدین کو قرار دیا گیا ۔اس موقعے پر سماجی کارکن پیر بلال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا احسن طریقے سے انعقاد کرنے پر کشمیر کرکٹ لیگ کے منتظمین کی بھی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کھیل کو فروغ دینے میں درپیش مشکلات پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس موقعے پر بی پی ایل کے چیرمین مظفر، کے ایم پی کے غلام جیلانی، ہاشم مخدومی، عاشق درباغی، پیر عاقب اور دیگر کھیل شائقین بھی موجود تھے۔