محمد بشارت
کوٹرنکہ// ضلع راجوری کے بدھل کیول ترن کے مقام پر اتوار بعد دوپہر کوٹرنکہ سے بدھل کنڈردھان زیارت کی طرف جا رہا ایک تیز رفتار موٹر سائیکل زیر نمبر سےکیول کے مقام پر بیس سالہ سائمہ کوثر دختر محمد یونس ساکنہ دھار ساکری گرنے سے شدیدزخمی ہوگئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے موٹر سائیکل سوارنے اسےنزدیکی میڈیکل دوکان پر پہنچایا جہاں معمولی مرہم پٹی کے بعد اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے تھانہ بدھل میں مقدمہ درج کر کے حادثہ کی نوعیت کو جاننے کے لیے کاروی شروع کر دی۔