سرینگر//ریاستی سرکار نے سرینگر جموں شاہراہ پر عام ٹریفک کے چلنے پھیر نے پر پابندیوں میں نرمی لاتے ہوئے جمعہ کو باضابطہ طور پراحکامات صادر کئے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ہفتے میں صرف اتوار کو شاہراہ پر سیولین ٹریفک کو چلنے پھیرنے پر پابندی عائد رہے گی۔اور بدھ کی پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔ان احکامات کا اطلاق 15مئی سے نافذ العمل ہوگا۔