عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں پولیس نے بدنام زمانہ مجرم دلباغ سنگھ ولد جنک سنگھ سکنہ گاؤں سمبل کیمپ وارڈ نمبر کو حراست میں لیا۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بدنام زمانہ مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم بدکردار بدنام زمانہ مجرم ہے اور قتل کی کوشش، چھرا مار، چھینا جھپٹی سمیت 14 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے وارنٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں نے جاری کئے تھے جبکہ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وارنٹ پر عمل درآمد کیا گیا اور ملزم کو سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں میںمنتقل کر دیا گیا ہے ۔