کپوارہ//قاضی آ باد لنگیٹ کے بدرا پائین گائوں میں میں جنگجو ئوںکی جانب سے فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کے بعد مختصر جھڑپ ہوئی جسمیں ایک غیر ملکی جنگجو کو فوج نے جا ں بحق کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بدھ کی شام قاضی آ باد کرالہ گنڈ کے بدرا پائین گائوں میں 32آر آررفیع آ باد کی ایک فوجی پارٹی گشت پر تھی اور ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ہندوارہ بارہمولہ شاہراہ پر ناکہ لگایا ۔اور اس دوران جنگجو ئوںکی جانب سے فوجی پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے بعد فوج نے بھی جوابی کارروائی کے تحت فائرنگ کی اور طرفین کے در میان مختصر جھڑپ ہوئی ۔واقعہ کے بعد 22اور21آر آر کے علاوہ ہندوارہ اور بارہمولہ سپیشل اوپریشن گروپ کے اہلکاروںنے بدرا پائین ،کرالہ گنڈ اور بچر وارا کا محاصرہ کیا اور وسیع تلاشی کارروائی شروع کی جو جمعرات کے دوپہر تک جاری رہی اور اس مختصر جھڑپ میں فوج نے ایک غیر ملکی جنگجو کو جا ں بحق کر نے کادعویٰ کیا جس کی شناخت انور کے بطور کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو جیش محمد سے وابستہ تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران علاقہ میں یہ دوسری جھڑپ ہے اور اس سے قبل 28فروری کو بابا گنڈ لنگیٹ میں خون ریز تصادم آ رائی 66گھنٹوں تک جاری رہی جسمیں 5فورسز اہلکار ،2جنگجو اور ایک شہری مارے گئے جبکہ ایک درجن سے زائد ڈھانچے شلنگ سے مکمل طور تباہ ہوئے ۔