عظمیٰ نیوز سروس
وجے پور//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز پارٹی صوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ کے والد بلونت سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ 26ستمبر کے روز ضلع سانبہ کے وجے پور آبائی رہائش گاہ پر وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔الطاف بخار ی نے اپنی پارٹی سنیئرلیڈران کے ہمراہ منجیت سنگھ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بلونت سنگھ کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے سوگواران کنبہ خاص طور سے منجیت سنگھ کی ڈھارس بندھائی۔ پارٹی صدر نے غمزدہ افراد خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری پارٹی دْکھ کی اس گھڑی میں اْن کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے بخاری نے اْن کی روح کی شانتی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دْعا کی۔