سرینگر//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے کل کشمیر صوبے کے شراکت داروں کے ساتھ بجٹ سے قبل صلاح مشورے کا انعقاد کیا ۔میٹنگ کے دوران مشر موصوف نے آنے والے بجٹ کو احسن طریقے پر ترتیب دینے کیلئے اُن کی تجاویز بغور سُنیں ۔ کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ، کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، کشمیر برک مینو فیکررز ایسوسی ایشن ، کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹوران ایسوسی ایشن ، کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرز فیڈریشن ، کشمیر اکنامک فورم ، بریڈ مینو فیکچررزایسوسی ایشن آف کشمیر ، کولڈ سٹوریج ایسوسی ایشن اور فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر کے نمائیندوں نے اس موقعہ پر کئی تجاویز پیش کیں ۔ تعلیمی سیکٹر ، سیاحت ، زراعت ، باغبانی ، ٹور اینڈ ٹریول اپریٹرز ، انڈسٹریل اسٹیٹس زاکورہ ، انڈسٹریل ایسوسی ایشن رنگریٹھ و دیگر نمائیندوں نے بھی اپنی تجاویز مشیر موصوف کو پیش کیں تا کہ آنے والے بجٹ میں ان تجاویز کو شامل کیا جائے گا ۔ کے کے شرما نے اس موقعہ پر متعلقہ افسران کو ہدایت د ی کہ وہ ہر ضلع میں جی ایس ٹی کو بہتر طریقے پر سمجھنے کیلئے تربیتی مراکز قایم کریں تا کہ کاروباری لوگ مستفید ہو سکیں ۔ اس موقعہ پر جی ایس ٹی ایڈوائیزری بورڈ کو تشکیل دینے کا مطالبہ بھی مشیر موصوف کو پیش کیا گیا ۔