عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//زونل فزیکل ایجوکیشن آفس بجبہاڑہ نے جمعہ کوانٹر اسکول زونل سطح کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اسپورٹس زون کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے انڈر 14 اور انڈر 17 لڑکوں کے ٹیلنٹ اور عزم کا غیر معمولی مظاہرہ دیکھا گیا۔بجبہاڑہ کے مختلف اسکولوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 225 نوجوان سائیکلنگ کے شوقین افراد نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ انڈر 17 زمرہ میں، HSS بجبہارا کے فراز منظور نے پہلی پوزیشن ، HSS آرونی کے محسن فاروق نے دوسری جبکہ HSS HP باغ کے مزمل رحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی SKIPS بجبہاڑہ کے احسن افتخار اور پبلک سکول بجبہاڑہ کے ابرار اشرف نے بالترتیب 4ویں اور 5ویں رینک حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔