سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ کے مقام پر گرینیڈ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرینیڈ فورسز گاڑی پر پھینکا گیا تھا تاہم نشانہ چوک گیا اور سڑک کے کنارے جا پھٹا۔ عینی شاہدین کے مطابق 6 راہ گیا دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے وسیع علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔