سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں پازلپورہ بجبہاڑہ میں پولیس گاڑی پر جنگجوﺅں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں کانسٹیبل عبدالرشید اور ایس پی او بلال احمد زخمی ہوگئے اور دونوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بلال احمد کو مردہ قراردیا۔ ڈاکٹروں نے عبدالرشید کو سرینگر منتقل کردیا ہے۔ اُدھر جائے وقوع کے نزدیک وسیع علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں۔