سرینگر//فریڈم پارٹی نے بجبہاڑہ ،فتح کدل اور آلوچی باغ سانحات میں جاں بحق ہوئے افرادکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی یاد سے ہمارے دل اب بھی معمور ہیں ۔ایک بیان میں فریڈم پارٹی نے کہا کہ ان خونین سانحات سے قبل بھارتی فوجیوں نے حضرت بل کا محاصرہ کرکے اس کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی اور مذہبی جزبات کو مجروح کرتے ہوئے درگاہ میں داخل ہوئے،جس کے خلاف وادی کے اطراف و اکناف میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے اور فوجی محاصرے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سڑکوں پہ نکل آئے۔فریڈم پارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ فوجیوں نے شہر و دیہات میں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 60سے زائد لوگوں کوجاں بحق کیا اور سینکڑوں لوگوں شدید زخمی کرکے عمر بھر کے لئے ناکارہ بنادیا۔