عظمیٰ نیوز سروس
پونے//بجاج الیانز انشورنس جلد ہی جنرل انشورنس فیسٹول آف انڈیا (جی آئی ایف آئی) منعقد کرے گی، جو بیمہ صنعت میں منعقد کی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔اس ایک روزہ فیسٹول میں مختلف تعاملی سرگرمیاں جیسے معروف مقررین کے موٹیویشنل سیشن، لائف سٹائل زون، معروف میوزک کمپوزر پریتم کا لائیو پرفارمنس، کامیڈین سنیل گروور کا تفریحی شو اور بہت سی تجرباتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
فیسٹول کے ایک اہم جزو کے طور پر کمپنی نے’جی آئی ایف آئی ایوارڈز‘ کے نام سے ایک ایوارڈ تقریب برائے جنرل انشورنس ایجنٹس کا بھی اعلان کیا ہے جہاں پوری انڈسٹری سے ہیلتھ اور جنرل انشورنس کے مشیر خود کو جی آئی ایف آئی انعامات کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔
اس کا انعقاد پونے میں 3 جولائی، 2023 کو کیا جائے گا۔