سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے شہر خاص کے باچھی دروازہ مخدوم صاحب میں ہولناک آگ کی واردات میں 6مکانوں کے خاکستر ہونے پر رنج وغم کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی فوری کی امداد اور بازآبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساگر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کی راحت رسانی کیلئے اقدامات کریں اور ساتھ ہی متاثرین کی عارضی رہائش اور قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے۔