بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کی صبح بانہال کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں ڈرائیور سمیت 8مسافر زخمی ہوئے ،جن میں اکثر نیم فوجی اہلکاروں کی بتائی جاتی ہے۔ وادی کشمیر سے جموں کی طرف جانے والی یہ انوا گاڑی نمبر 2527/JK-09A بانہال سے پانچ کلومیٹر دور چملواس ، شالگڑی نالہ پْل سے گر کر نیچے نالہ میں جا گری اور اس میں سوار سات سی ار پی ایف اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوئے۔ اس سڑک حادثے کی خبر ملتے ہی بانہال پولیس اور فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی کے اہلکار بچاو کاروائیوں میں جٹ گئے اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر فوری طور پر بانہال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سی ار پی ایف کی جموں جانیو الی کانوائے میں جموں بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو چھوڑ کر بیشتر زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد سی ارپی ایف کے ساتھ جموں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور بپندر سنگھ ولد منریت سنگھ ساکنہ کپوارہ کشمیر، سیتھے پرکاش ساکنہ ریاست اترپرد یش ، کانسٹبل ہریندر سنگھ ساکنہ اترا کھنڈ ریاست، وشال کمار، چندر پرکاش ساکنان ریاست مدھیہ پردیش، مکیش کمار ساکنہ ریاست بہار ، گگن پال سنگھ ساکنہ فیروز اباد اترپردیش ، ٹی ایس ستندر ساکنہ اسام کے طور کی گئی ہے اور تمام کا تعلق کشمیر میں تعینات سیٹرل ریزرو پولیس فورس سے بتایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔