بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک چملواس علاقے میںاتوار کی صبح ایک حادثے میںٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ہے۔مرغوں سے لدھا ٹرک پنچاب سے وادی کی طرف آنے کے دوران بانہال کے چملواس علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر اڈھائی سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثہ صبح سات بجے پیش آیا، جس کے بعدپولیس اور بانہال والنٹیرس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے شاہراہ سے تقریبا 250 فٹ نیچے نالہ بشلڑی کے کنارے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ٹرک سے ڈرائیور کی لاش برآمد کی۔ڈرائیور کی شناخت رمیش کمار ولد بشمبر داس ساکن تحصیل بوانی ضلع پٹھانکوٹ ، پنجاب کے بطور کی گئی ۔