محمد تسکین
بانہال//جمعہ کی شام قصبہ بانہال کے ھولن محلہ میں شدید برفباری کے باعث ایک گاؤ خانہ منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں چار گائیں ہلاک ہو گئیں ۔یہ واقعہ جمعہ کی شام تقریباً آٹھ بجے اسوقت پیش آیا جب برف کے بھاری وزن سے گاؤ خانہ دب گیا۔ ہلاک ہونے والی گائیں مشتاق احمد وانی ولد عبدالغنی وانی کی بتائی جاتی ہیں۔حادثے کے فوراً بعد ھولن کے مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاؤ کارروائیاں شروع کیں اور گاؤ خانہ میں موجود باقی مویشیوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم بچاؤ کاروائیوں سے پہلے ہی چار گائیں موقع پر ہی ہلاک ہو چکی تھیں۔