محمد تسکین
بانہال// ہفتے کی دوپہر بعد سابقہ شاہراہ پر واقع ٹھٹھاڑ کے علاقے میں جمع لکڑی اور گھاس پھوس کے کئی ڈھیر آگ کی لپٹ میں آگئے اور فائر سروسز بانہال کو بلانا پڑا۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھٹھاڑ بانہال کے نزدیک آگ کی واردات میں وہاں موجود لکڑی اور گھاس خاکستر ہوئی ہے اور فائر سروسز اور مقامی لوگوں کی کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ اس دوران ہفتے کی شام بانہال قصبہ میں واقع ناگبل کے عقب میں پہاڑی پر واقع نرسری میں اگ لگی ہوئی ہے اور گھاس پھوس اور جھاڑیوں نے اگ پکڑ لی ہے اور آگ کا دائرہ پھیل رہا ہے اور اس پاس کی آبادی میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے محکمہ جنگلات اور سوشل فارسڑی کے حکام کو متحرک کیا گیا ہے۔