بانہال//قصبہ بانہال میں اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل ’’جے ایم ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ بانہال‘‘جس کا افتتاح آج ایس ڈی ایم بانہال کے ہاتھوں ہوا۔یہ ہوٹل جموں کشمیر بنک کے متصل نظامی کیملکس میں واقع ہے اور پورے رام بن ضلع میں اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل ہے جہاں پرگاہک کواعلیٰ قسم کے لذید اور میعاری کھانے مناسب داموں پر دستیاب رہیں گے۔ہوٹل جا میں پی سی کے ساتھ ڈائینگ ہال،فیملی کیبن،میٹنگ ہال اور کمرے ہروقت دستیاب ہوں گے۔ہوٹل میں صحت وصفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہوٹل میں ہوم ڈیلیوری سروس بھی گاہکوں کو فراہم ہو گی۔ہوٹل میں دن بھر لوگوں کا تانتابنھا رہا جس میں انتظامیہ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور قصبہ کے تمام تاجروں نے شرکت کی۔ہوٹل منجمنٹ نے ان کا والہانہ استقبال کر کے اپنی طرف سے ظہرانہ بھی دیا۔