بانہال // بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے بانہال میںبوتھ سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری طارق حسین کین نے کی۔ اس موقع پر ضلع صدر رام بن رمیش کمار ، ضلع جنرل سیکریٹری وپن شرما ، ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور سابقہ ضلع صدر شام سنگھ کٹوچ اور مسلم مورچہ کے جنرل سیکریٹڑی محمد سلیم بٹ اور دیگر عہدادار موجود تھے۔ پارٹی میٹنگ کے علاؤہ گجرات اور ہماچل میں پارٹی کی جیت پر خوشی اور مرکزی اور ریاستی قیادت کو مبارکبادی دی گئی۔اس موقع پر اقلیتی شعبہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری طارق حسین کین نے وہاں موجود عہدیداروں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک گیر سطح پر بوتھ سمیلن کا انعقاد بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کہ ہدایات پر منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بانہال قصبہ اور ملحقہ علاقوں سے ورکروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ سمیلن کا مقصد عوام تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی ان سکیموں اور پروگراموں کو گھر گھر پہنچانا ہے جو عام لوگوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے شروع کی گئی عوام دوست پالسیوں سے عام غریب کو سہارا مل رہا ہے اور اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت نے وہ کام انجام دیئے ہیں جو ملک میں پچھلے ستر سالوں سے نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوامی مشکلات اور مفادات کو ترجیح دیتی ہے اور اس کیلئے پارٹی کے ورکر بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں اور پارٹی نچلے طبقہ کو اپر اٹھانے اور انکی تعمیر ترقی اور خوشحالی کیلئے وعدہ بند ہے۔انہوںنے اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طارق حسین کین کے علاوہ ضلع صدر رام بن رمیش کمار ، ضلع جنرل سیکریٹری وپن شرما ، ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر اور سابقہ ضلع صدر شام سنگھ کٹوچ اور منڈل صدر محمد سلیم بٹ نے بھی ورکروں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے گجرات اور ہماچل پردیس میں درج کی گئی جیت کا بھی جشن منایا۔ انہوں نے اس جیت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور جتندر سنگھ کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس کامیابی کیلئے مبارکباد دی گئی۔ انہوں نے اس کامیابی کیلئے مرکزی اور ریاستی قیادت کو مبارکباد پیش کی ۔