بانڈی پورہ //بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میںڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں ایک مریضہ کی موت واقع ہونے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔احتجاج کررہے لوگوں نے بتایا ہے کہ ایک مریضہ کو علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ان کے بقول ڈیوٹی پر تعینات داکٹروں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا اور ساڑھے 4بجے تک کسی ڈاکٹر نے اس کا علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے 85 سالہ مسماتہ رحتی ساکنہ کیما بانڈی پورہ دم توڑبیٹھی۔کیماکے غلام محمدڈار نے بتایا ہے کہ ہسپتال عملہ نے مریضہ کوگلکوز چڑھایا لیکن بار بار رجوع کرنے کے باوجود بھی ڈاکٹر مریضہ کو دیکھنے کے لیے نہیں آیا۔ اس موقعہ پر پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے اور احتجاج کرنے والوں کا بیان قلمبند کیا ہے جبکہ موقعہ پر کسی بھی ڈاکٹر کو نہیں پایا گیا ہے۔ بی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اور سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر بلقیس جو کہ سرینگر میں اعلی سطحی میٹنگ میں تھیں، جب ان سے رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ واپس بانڈی پورہ پہنچتے ہی واقعہ کی انکوائری ہوگی فوری کارروائی ہوگی۔