بانڈی پورہ /عظمیٰ نیوز سروس/ڈپٹی کمشنرنے آئی ٹی آئی بانڈی پورہ میں ایک روزہ جاب فیئر کا افتتاح کیا۔اس میلے کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر نے نوجوانوں،ہنرمند/غیر ہنر مندکے لیے مختلف کمپنیوں میں ان کی تقرری کے لیے کیا تھا۔اس تقریب میں، 10 نجی کمپنیوں/ایجنسیوں، بشمول گاڑیاں اور کاریں بنانے والی کمپنیوںاور دیگر نے 241 اسامیوں کے لیے نوجوانوں کو منتخب کرنے کے لیے حصہ لیا۔حصہ لینے والی کمپنیوں نے مختلف ملازمتوں کے لیے 131 سے زائد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔ آئی ٹی آئی اداروں سمیت مختلف کالجوں کے نوجوانوں نے جاب فیئر میں حصہ لیا اور اپنی بھرتی کے لیے موقع پر انٹرویو کے عمل میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی نے ملازمت فراہم کرنے والوں سے بات چیت کی۔ صحت، تعلیم، انشورنس، بینکنگ، آٹوموبائل، آئی ٹی، ہنر مندی اور دیگر شعبوں میں مختلف کمپنیوں کے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور شرکا سے بات چیت بھی کی۔