یو این آئی
جموں//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف اہلکار پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بی ایس ایف اہلکار کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار جمعہ کے روز ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جبکہ پولیس نے بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔ گمشدہ اہلکار کی شناخت امیت پاسوان ساکن بہار کے بطور کی ہے۔ سرحدی علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری تھا۔