غلام نبی رینہ
کنگن// 3جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے بالتل سے ہولی کئو تک 14طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان 14طبی مراکز میں 233طبی اور نیم طبی عملے کو تعینات رکھا گیا ہے بلاک میڈیکل افسر کنگن ڈاکٹر ارشد رسول نے بتایا کہ بالتل بیس کیمپ میں ایک سو بستروں پر مشتمل ہسپتال میں بیشتر طبی سہولیات دستیاب موجود ہیں۔