سرینگر//ایس پی کالج سرینگرمیں باغبانی ٹیکنالوجی پردس روزہ ورکشاپ اختتام پذیرہوا۔کالج کے شعبہ باٹونی اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے یہ ورکشاپ چھٹے سیمسٹرکے پوسٹ گریجویٹ طلاب کوباغبانی کے مختلف میدانوں میں ہنروں اورکام کرنے کے طریقوں سے آشناس کرانے کیلئے کیا گیاتھا جس دوران طلاب کو گرین ہاوس پیداوار،صنعتی ٹکنالوجی،پیسٹ منیجمنٹ ،پلانٹ اندسٹری آپریشنزاورنباتات کے جنس اورانواع میں تقسیم کے اصولوں سے باخبر کیا گیا۔اختتامی تقریب پر نوڈل افسر پروفیسریاسمین عشائی مہمان خصوصی تھیں جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسرخورشیداحمد خان سرپرست اعلیٰ مہمان ذی وقار تھے۔اپنے صدارتی خطبے میں پروفیسر عشائی نے کہاکہ ایسے پروگرام نئے طلاب کو ٹیکنالوجی کی نئی ترقیوں سے روشناس کرنے کیلئے دوررس نتائج کے حامل ہیں ۔کالج کے پرنسپل پروفیسرخورشیداحمد خان نے کہا کہ کالج ایسے پروگراموں کے انعقاد میں ہرممکن سہولیات بہم رکھے گا۔اس موقعہ پرزرعی یونیورسٹی کے فروٹ سائنس کے سربراہ پروفیسرخالد مشتاق بھی موجودتھے۔