گاندربل// زراعت اور باغبانی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے جہاں ریاست میں بہت شور مچایا جارہا ہے وہیں پچھلے ایک سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اینڈ ٹریننگس کی کرسی خالی پڑی رہنے کے نتیجے میں لاکھوں روپئے لیپس ہورہے ہیں۔زراعت و باغبانی کو فروغ دینے اور ان اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ریاست میں محکمہ زراعت کی طرف سے جموں و کشمیر اور صوبہ لداخ کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگس ایگریکلچر نامی دو ادارے کام کررہے ہیں جن میں ایک صوبہ جموں جبکہ دوسرا صوبہ کشمیر و لداخ میں کام کررہا ہے۔صوبہ کشمیر کا دفتر ضلع گاندربل میں کام کررہا ہے جہاں پر کسانوں،کاشتکاروں،فروٹ گرورس کو زراعت اور باغبانی کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرانے کیلئے مختلف ریاستوں کے دوروں پر روانہ کرتے ہیںلیکن صوبہ کشمیر و لداخ کا ادارہ پچھلے ایک سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اینڈ ٹریننگس کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جن کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کیا جاتا لیکن محکمہ کا سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے لیپس ہورہے ہیں جبکہ کسانوں کا وقت بھی ضائع ہورہا ہے۔