سرینگر //محکمہ باغبانی نے رواں برس شجرکاری کیلئے 1لاکھ کسانوں میں 4لاکھ پودے تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ محکمہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک 75فیصد پودے کسانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ڈائریکٹر باغبانی کشمیراعجاز احمد بٹ نے سوموار کو شوپیان ، پلوامہ ، اننت ناگ کا دورہ کر کے وہاں سی اے سٹوروں کا معائینہ کیا اور محکمہ کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اس دوران افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقرر ہ وقت کے اندر اندر جاری کاموں کو مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے تحت بیک یارڈ ہارٹی کلچر کے تحت تمام بلاکوں اور زون میں 16,17,18مارچ کو پودے تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیک یاڈر ہاٹی کلچر کے تحت 4لاکھ پودے دہنے کا ہدف مقرر کیا ہے جو 1لاکھ کسانوں کو دئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس کے تحت 75فیصد پودے دئے جا چکے ہیں اور جو باقی جو رہ گئے ہیں ان کیلئے 16سے18مارچ 2020تک پودے دینے کا مرحلہ رکھا گیا ہے اور تمام کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت پر اپنے اپنے سٹیشنوں پر پودے حاصل کرنے کیلئے حاضر رہیں ۔