سرینگر//ماچھوا باغ مہتاب سرینگر میں اتوارکوایک شخص تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر کچلا گیا۔ ادھر اوڑی میںسڑک حادثے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ اتورا کی صبح ماچھوا باغ مہتاب میں 55سالہ شہری محمد یاسین وانی ولد غلام احمد ساکن باغ مہتاب نے ریلوے ٹریک کے نزدیک حال ہی میں کچھ اراضی خریدی تھی جس پر کچھ کام کرنے کی ضرورت کے دوران وہ ریل کی پٹری پر گزر رہا تھا ۔مذکورہ شخص فون پر بات کرنے میں مصروف تھا اور اسے ٹرین کی آواز سنائی نہیں دی۔اس دوران بڈگام سے بانہال کی طرف آنے والی ٹرین نے اسے زوردار ٹکر ماردی اور اسے کچل ڈالا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد شہری کی نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران یہ نوگام اور باغ مہتاب کے درمیان اس طرح کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔اس سے قبل پونچھ کی رہایشی 16 سالہ لڑکی اور سمر بگ لسجن کا 26 سالہ شہری بھی ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے تھے ۔ا دھر اوڑی میں سڑک حادثے میںشہری زخمی ہو گیا ۔ سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ایک بیلنو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میںجاگری جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار توصیف احمد قریشی ولد محمد سلیم قریشی ساکن اوڑی زخمی ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ کو کوئی خراش تک نہیں آئی۔