بارہمولہ /فیاض بخاری/ضلع بارہمولہ کے ایک معروف فٹبالر جمعرات کو بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔معلوام ہوا ہے کہ قصبہ کے رنگوار علاقے کے تیس سالہ امتیاز احمد راتھرکو اپنے گھر میں بجلی لائن ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگ گیا ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے فور طور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان فٹبالر کی حادثاتی موت کی خبرسے پورے گائوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔