بارہمولہ // بارہمولہ میں جمعہ کو ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں معروف صحافی سید شجاعت بخاری کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر گلزار احمد زرگر نے کی ۔اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے کئی ممبران موجودتھے ۔ میٹنگ میں سیدشجاعت بخاری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ موصوف نے ایک سینئرصحافی ،کہنہ مشق قلمکار،کالم نویس اورایک بہترین مقررکے بطوراپنی خدمات انجام دیں ۔تعزیتی میٹنگ میں شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔