بارہمولہ // اولڈ ٹاﺅن بارہمولہ مےں ایک32سالہ نوجوان دوکاندار کو پر اسرار طور پرقتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے چند لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ اےس اےس پی بارہمولہ امتےاز حسےن نے کشمیر عظمیٰ کو بتاےا کہ سنےچر کی صبح پولےس اور فوج کے 46 آر آر نے محلہ قاضی حمام اولڈ ٹاون مےں اےک تلاشی کاروئی انجام دی ۔اس دوران کچھ گھروں کی تلاشی کے بعد تلاشی پارٹی نے اےک گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد وہاں موجود گھر والوں کو باہر آنے کےلئے کہا جس دوران طارق احمد بدرو باہر آےا اور بعد مےں وہ اپنے بھائی بلال احمد بدرو ولد غلام حسن بدروکو بلانے کےلئے گےا ۔ تاہم اُس نے اپنے بھائی کو اپنے ہی کمرے مےں مردہ پاےا ۔انہوں نے بتاےا کہ بلال احمد پےشے سے اےک دوکاندار تھا،اورابتدائی تحقےقات سے معلوم ہوتا ہے کہ بلال احمد کو دوران نےند ہی قتل کےا گےا ہے۔ انہوں نے مزےد بتاےا کہ ےہ معاملہ پوےس اور فوج کی موجود گی کی وجہ سے لوگوں کے سامنے ظاہر ہوا ۔ پولےس نے لاش کا ضلع اسپتال بارہمولہ مےں پوسٹ مارٹم کےا ،جبکہ اس معاملے مےں کچھ افراد کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کی کی گئی ہے ۔پولےس نے اس سلسلے مےں اےک اےف آئی آر زےر نمبر 200/2017انڈر سکشن 302پی آر سی درج کرلیا ہے ۔ ضلع اسپتال بارہمولہ کے سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود احمد نے بتاےا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران گردن کے ارد گرد رسی کے نشان پائے گئے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ مذکورہ نوجوان کی موت رسی سے گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ مذکورہ تاجر کی موت کےسے ہوئی ہے ۔