بارہمولہ ////سال 2006مےں ضلع بارہمولہ کے سےنکڑوں تعلےم ےافتہ بے روز گا نوجوانوں نے درجہ چہارم اسامےوں کےلئے فارم داخل کئے تھے تاہم 11سال گذر جانے کے باوجود بھی بھرتی عمل مکمل نہےں کیا گیا ۔ضلع سے وابستہ بے روزگار اُمےد واروں کا کہنا ہے کہ رےاست کے دےگر اضلاع کی طرح بارہمولہ مےں ضلع انتظاےہ نے اےک نوٹفےکےشن زےر نمبر 18/10/2006 dated on 04/DDC of 2006 انڈر انڈورس مےنٹ نمبر 19/102006 DDCCB/2006 CALSS 4TH/8522-35کے تحت اُمےد واروں سے درخواستےں طلب کیں اور چند مہےنوں مےں ہی اُنکے انٹر وےو لئے گئے ۔تاہم دن مہےنوں اور مہےنے سالوں مےں تبدےل ہوئے مگر آج تک 11گےارہ برس گذر جانے کے باوجود بھی ضلع انتظامےہ اُنکا لسٹ ظاہر کرنے مےں ناکام ہوئی ہے ۔اشفاق احمد نامی اےک اُمےد وار نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ باقی اضلاع کے اُمےد وار رسبکدوش ہونے کو پہنچے مگر بارہمولہ ضلع کے اُمےد وار ابھی بھی بھرتی کے منتظر ہےں ۔اُمےد وار نے کہا کہ 2006سے آج تک ڈپٹی کمشنر تبدےل ہوئے مگر کسی نے ان اُمےد واروں کے بارے مےں نہےں سوچا ۔اشفاق نے مزےد بتاےا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ضلع انتظامےہ کے خلاف احتجاج بھی کےا تاہم اُن پر کوئی اثر نہےں پڑا ۔دےگر کئی سارے اُمےد واروں کا کہنا ہے موجودہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے جنوری مےں اُمےد واروں کی وفد کو ےقےن دلاےا تھا کہ صرف اےک مہےنے مےں ہی بھر تی عمل مکمل کی جائےگی تاہم اُنکا وعدہ بھی پورا نہ ہوا ۔اس سلسلے مےں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ناصر احمد نقاش نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ےہ دس ہزار اُمےد واروں کا سوال ہے ان مےں صرف 234اُمےد واروں کومنتخب ہے اور اس مےں اور وقت لگ سکتا ہے ۔تاہم ہم کوشش کرےں گے کہ بھرتی عمل جلدہو۔