بارہمولہ//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے وزیراعلیٰ کی طرف سے بارہمولہ میں عوامی دربار کے دوران دی گئی یقین دہائیوں اور فیصلوں کی پیش رفت کا آج افسران کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ا س موقعہ پر ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے صوبائی کمشنر کو وزیر اعلیٰ کی یقین دہائیوں کے تحت ایکشن ٹیکن رپورٹ کے بارے میں جانکاری دی ۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی بیشتر یقین دہائیوں پر من وعن عملدر آمد کیا گیا ہے جب کہ دیگر فیصلے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو پروجیکٹوں کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ تمام پروجیکٹوں کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے زیر تکمیل کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک بین محکمہ جاتی اور ویجی لینس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے تحت جاری کاموں میں جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی کو تمام ہدایات ہر مکمل عملدر آمد کرنے کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی بارہمولہ،اے ڈی سی،جے ڈی پی،ایس ڈی ایمز اورلائین محکموں کے انجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔