بارہمولہ /فیاض بخاری/ شمالی قصبہ بارہمولہ کے آرمپورہ علاقے کا ایک نوجوان گزشتہ 11 روزسے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ میں زبردست تشویش کی دوڑ گئی ہے ۔ اہل خانہ کے مطابق18 سالہ عدنان علی چنا ولد محمد علیٰ چناساکن آرمپور 14 اپریل کو گھر سے نکلا تاہم آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا جبکہ اسکا موبائل فون بھی بند آرہا ہے۔لواحقین کے مطابق اگر چہ انہوں نے ہرممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن بے سود۔ اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان کی باز یابی کیلئے اُن کی مدد کی جائے ۔ بارہمولہ پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے ۔