بارہمولہ // محکمہ تعمیرات عاملہ( آر اینڈ بی)کا ایک سینئر انجینئر جمعہ کی دوپہر بارہمولہ ضلع سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ ( سیٹھی ویر جی)جمعہ کو بارہمولہ ٹائون میں کسی سرکاری میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے تھے، لیکن شام تک اپنے گھر واپس آنے میں ناکام رہے۔ لاپتہ انجینئر کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور اس کے بعد پولیس کی جانب سے انجینئر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔”انجینئر کی لاوارث کار بارہمولہ ایکو پارک اور شیری ٹائون کے درمیان دریائے جہلم کے کنارے سے ملی۔”افسر کا موبائل فون گاڑی کے اندر سے ملا ، جو فلائٹ موڈ پر تھا۔ گرمیت سنگھ پانزلہ رفیع آباد کا رہنے والا ہے ، لیکن فی الحال وہ بارہمولہ میں تعینات اور سکونت پذیرتھا۔ وہ25 اگست کو شام ساڑھے چھ بجے نزدیکی بازار جانے کیلئے گھر سے نکلا تھا تاہم اس کے بعد واپس نہیں آیا۔