بارہمولہ// وادی کشمےر مےں گزشتہ سال جنگلی سبزےاں ناےاب تھےں تاہم امسال کافی حد تک اضافہ دےکھنے کو ملا ہے ،جس کی وجہ سے دےہی علاقوں خاصکر جنگلوں کے نزدےک رہنے والے لوگوں مےں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔کنڈی بارہمولہ، نارواو ،اوڑی، رفےع آباد ،پٹن اورٹنگمرگ کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوںکا کہنا ہے کہ اگر چہ اس مرتبہ موسم سرما مےں کوئی خاص برفباری نہےں ہوئی ا ور نہ ہی بارشےں ہوئیں تاہم جنگلوں مےں پائی جارہی قدرتی سبزےوں مےں پھر بھی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب اب لوگ بازاروں مےں بھی فروخت کررہے ہےں ۔مےن چوک بارہمولہ مےں رفےع آباد سے آنے والی درجنوں خواتےن اےک خاص قسم کی جنگلی سبزی فروخت کررہی ہےں اور اس سے اُنہےں کافی منافع بھی ہو رہا ہے ۔محمودہ نامی اےک خاتون نے کشمےر عظمیٰ کوبتاےا کہ ےہ جنگلی سبزی مشروم ( کن پوپر) تقرےباً دو برسوں کے بعد پھر سے نظر آرہی ہے اور وہ دےگر خواتےن کے ساتھ اسے جنگلوں سے جمع کرکے بازاروں مےں فروخت کر رہے ہےں۔