نئی دہلی // بی جے پی نے دہلی میں بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام پر رکھنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ بگا نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی، نئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور این ڈی ایم سی کو خط بھیجا ہے۔ بگا نے ٹویٹ کر کے خط کی کاپی بھی پوسٹ کی ہے۔