سوپور // شمالی کشمیر کے سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور خورشید احمد شاہ کو تبدیل کرکے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر تعینات کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ خورشید احمد شاہ کو جلد عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہدہ خالی پڑا ہے کیونکہ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ اننت ناگ محمد اشرف بٹ نے 15دن کا عرصہ گزرجانے کے بائوجود بھی عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ وٹلب سے تعلق رکھنے والے نذیر احمد ڈار نے بتایا کہ وہ ایک دستخط کیلئے پچھلے ایک ہفتے سے چکر لگا رہا ہے اور مجھے بتایا کہ ائے ڈی سی کا تبادلہ ہوا ہے جبکہ نئے ائے ڈی سی نے ابتک عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ سیر جاگیر، ڈانگر پورہ ، وٹلب ، سگھی پورہ، برتھ، وارپورہ اور دیگر علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مشتاق احمد نامی ایک اور شہری نے بتایا کہ ہماری معمولی سی درخواستوں کو بھی نہیں لیا جارہا ہے جبکہ ائے ڈی سی کے دفتر تک پہنچنے کیلئے ہمیں روزانہ یہاں آنا پڑتا ہے اور پھر مایوس ہوکر واپس بھی جاتے ہیں۔ سوپور کی تجارتی انجمنوں ، بار ایسوسی ایشن ، سول سوسائٹی اور دیگر معزز شہریوں نے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔