اوڑی //وزیر علیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر جمعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا نے گھر کوٹ جاکر حال ہی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے خاکستر ہوئی زیارت بابافرید گھر کوٹ کا جائزہ لیااورافسران کو ہدایت دی کہ وہ زیارت شریف کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر اس کی رپورٹ ضلع انتظامیہ کو دیں ۔انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ زیارت شریف کی دوبارہ تعمیر نو کا کام شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ زیارت شریف گھر کوٹ گاوں میں اونچی پہاڑی پرواقع ہے اور اسکے لیے بہتر راستے کا کام بھی شروع کیا جائے گا ۔ان کے ہمراہ پی ڈی پی لیڈر راجہ اعجاز علی خان اور محکمہ مال ،محکمہ آراینڈ بی کے تحصیل آفسران بھی تھے۔