اننت ناگ // نامعلوم افراد نے بلبل نوگام اننت ناگ میں اے ٹی ایم گارڈ پر حاوی ہوکر اس کی 12بور بندق اُڑا لی۔جموںوکشمیر بنک اے ٹی ایم پر تعینات گارڈکو نامعلوم افراد نے دبوچ لیا اور اُس کی بندوق چھین لی۔ بعد میں وہ فرار ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ 2سے 3افراد پر مشتمل نامعلوم جنگجوئوں کی جمعیت ایک پرائیورٹ آلٹو گاڑی میں سوار تھے ،نے اے ٹی ایم کی سیکورٹی پر تعینات اہلکار پر دھاوا بولتے ہوئے اُس کی 12بور رائفل چھین لی۔یاد رہے 2دن قبل ہی سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب میں بھی نامعلوم جنگجوئوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر حملہ کرتے ہوئے اُس کی سروس رائفل اڑا لی تھی۔