جموں //اکھل ودیارتھی پریشد کی جانب سے جموں شہر کے سکولوں میں سالانہ ممبر شپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ایک بیان میں اے بی وی پی جموں مہا نگر کے سیکرٹری کنال سدھوترہ نے کہا ہے کہ اے بی وی پی کا جموں ضلع سے تمام تعلیمی ادارون سے 50ہزار طلاب کے اندراج کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلاب ، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلاب ،ریسرچ سکالر اور ٹیچنگ فیکلٹی اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔اورینٹل اکیڈمی کے طلاب کو خطاب کرتے ہوئے کنال سدھوترہ نے طالب کو دنیا کی سب سے بڑی انجمن اے بی وی پی کا ممبر بننے پر زور دیا۔،جس کا قیام 09جولائی1949کو عمل میں لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی طلاب میں حب الوطنی جذبہ پیدا کرتی ہے۔اسکے علاوہ متعدد سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں،تاکہ طلاب کی ذہانت کو نکھار لایا جا سکے۔انہوں نے کہا جہاں بھی طلاب کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو اے بی وی پی انکے حقوق کے لئے جد و جہد کرتی ہے۔ممبر شپ مہم کے دوران چہات آنند، اور سمیدا اروڑہ، اکشے شرما ، ہمانشو مگوترہ، اجول مہرہ بھی موجود تھے۔