سرینگر//اے ایم موٹرس نے سنیچروار کویہاں ٹاٹانیکسان کریزپلس کے محدودایڈیشن کی نقاب کشائی کی۔ایک بیان کے مطابق کریزپلس کی نقاب کشائی انگریزی اخبار’گریٹر کشمیر ‘ کے پرنٹر پبلشر رشیدمخدومی نے ایم ڈی سنجے مہاجن،سی ای اوحاجی غلام رسول،جی ایم سیلزتنویراحمدخان،جی ایم سروسزندیم بخشی،سیلزمنیجراعجازحمداوردیگر اسٹاف ممبران اور گاہکوں کی موجود گی میں کی۔نیکسان کریزپلس دوماڈلوں میں کریز اورکریزپلس میں دستیاب ہے ،اورپٹرول اور ڈیزل ماڈلوں میں اس کی قیمت 7.28لاکھ سے 8.8لاکھ ہیں۔نیکسان کریز اپنی دس خصوصصیات کی بنا پر دیگرگاڑیوں سے مختلف ہے ۔کریز کادل پسند ڈئزاین کچھ نئی خوبیوں کے ساتھ آراستہ ہے ،جیسے سونک سلور ڈیول ٹون روف،بلیک ڈیش بورڈوغیرہ۔