سرینگر//اے ایم ٹاٹا حیدر پورہ سرینگرمیں سنیچر کو ٹاٹا ہیرئر کی نقاب کشائی کی گئی۔اس موقعہ پراے ایم ٹاٹاکے سی ای اوحاجی غلام رسول، عبدالریشد جنرل منیجر آپریشنز، مسرت سلیم جنرل منیجرسیلزاورندیم بخشی جنرل منیجرسروسزبھی موجودتھے۔کمپنی حکام کے مطابق نئی SUVکی قیمت 12.5لاکھ سے16.50لاکھ تک ہے ۔ٹاٹاہیرئر اس وقت چار ماڈلوں میں دستیاب ہے اور اپنے ہم مقابلوں سے کشادہ اور بڑی ہے ۔ٹاٹاہیرئرSUVکے تمام ماڈلوں میں دوائربیگ ہیں جبکہ ٹاپXZ ماڈل میں چھ ائر بیگ ہیں جو اِسے مزید محفوظ بناتے ہیں ۔SUVمیں سلامتی اورحفاظت کے دیگر متعددخصوصیات بھی ہیں ۔ٹاٹاہیرئر کابیرون کافی شاندار اور متاثر کن ہے جبکہ اس کااندرون کافی دیدہ زیب اور خوبصورت ہے اور اس میں 8.8انچ کاانفوٹینمنٹ اسکرین لگا ہے ۔