ممبئی// نجی شعبے کاملک کا تیسرا سب سے بڑا قرض دہندہ ایکسس بینک لائف انشورنس کمپنی میکس لائف انشورنس (میکس لائف) کی 29 فیصد حصہ داری خریدے گا۔ایکسس بینک نے منگل کو بتایا کہ اس نے میکس لائفپرموٹر کمپنی میکس فنانشیل سروسز لمیٹڈ (ایم ایف ایس ایل) کے ساتھ اس سلسلے میں پختہ معاہدہ کر لیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ وہ انشورنس کمپنی کے 556494102 شیئریعنی 29 فیصد حصہ داری خریدے گا۔ اس کے بدلے وہ نقد ادائیگی کرے گا حالانکہ سودے کی رقم کے بارے میں کچھ ظاہر نہیں کیا گیا ہے ۔