گول//گزشتہ شام آٹھ بجے کے قریب شدیدژالہ باری کی وجہ سے پورے سب ڈویژن گول میں فصلات کواسی فیصد سے زیادہ نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شام آٹھ بجے کے قریب اچانک طوفانی ژالہ باری آئی جس وجہ سے لوگوں میں کافی خوف پیدا ہوا اورندی نالوںمیں طغیانی کی صورتحال پیداہوئی ۔ پورے سب ڈویژن گول میں بالخصوص مکی کی فصل کواسی فیصد نقصان ہواہے کیونکہ پورے سب ڈویژن میں زیادہ تر مکی کی فصل کی ہی ذراعت ہوتی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ امسال بارشوں کاسلسلہ ختم نہیں ہواپہلے سے ہی فصلات کوکافی نقصان پہنچا ہے وہیں پھل کوسوفیصدپہلے ہی نقصان پہنچا ہے لیکن اب کی بار اس ژالہ باری بچی کھچی فصلات کو بھی ختم کردیا۔لوگوں نے سرکارسے مانگ کی ہے کہ وہ علاقہ جات میں محکمہ ذراعت کی ٹیم بھیج کر نقصانات کاجائزہ لیں اور غریب عوام کو بھر پور معاوضہ دیا جائے ۔وہیں اس سلسلے میں پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی گول کی ایک ٹیم نے ایس ڈی ایم گول کو ایک یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے ژالہ باری سے ہوئے نقصانات بارے غریب عوام کو بھر پور معاوضے کی مانگ کی اور کہاکہ محکمہ کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو نقصانات بارے جائزہ لے ۔وہیں پورے بازار میں آبِ نکاس نہ ہونے کی وجہ سے دوران شب دکانوں کے اندر پانی گھس آیا جس کی وجہ سے دکانداروں کوبھی کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔