اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع چوٹالی بونیار نامی گائوںایک ماہ سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں گھپ اندھیرے میں ہے۔چوٹالی کے وارڈنمبر 7 کا بجلی ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل خراب ہو گیا مگر محکمہ بجلی نے ابھی تک ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ 40 کنبوںپر مشتمل اس گائوں کے لوگوں کو ماہ رمضان میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمر کو مرمت کرنے کیلئے بھی نہیں لیا گیا۔ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اوڑی سید افتخار حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ ابھی تک اس خراب ٹرانسفارمر کو مرمت کیلئے نہ لے سکا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کو محکمہ کی گاڑی کے ذریعے خراب ٹرانسفارمرکو مرمت کیلئے ورکشاپ منتقل کیا جائے گا۔