سرینگر //پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور جنگجو نوجوان اپنی والدہ کی دردمندانہ اپیل پر تشدد کا راستہ ترک کرکے گھر لوٹ آیا ہے ۔جمعہ کی صبح پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیش پال وید نے سماجی نیٹ ورک ٹویٹر کے ذریعے ایک اور جنگجو نوجوان کی گھر واپسی کی اطلاع دی۔اس ضمن میں انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا’’ ایک اور کشمیری نوجوان نے اپنی روتی بلکتی والدہ کی اپیل پر بندوق کا راستہ چھوڑ دیااور اپنے گھر واپس لوٹ آیا، میں اس کنبے کو دوبارہ یکجا ہونے پر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔پولیس نے کہا ہے کہ حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس کا نام پتہ ظاہر نہیں کیا گیا، تاکہ اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد خان کے سرینڈر کے بعد اب تک جنوبی کشمیر میں نصف درجن نوجوانوں نے عسکریت کا راستہ ترک کیا ہے ۔