دہلی// ایچ ڈی ایف سی بینک نے آج کرناٹک انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی حکومت کرناٹک کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ باہمی یاداشت کے مطابق، ایچ ڈی ایف سی بنک کے ’اسمارٹ اپ پروگرام‘ کے تحت ’کرناٹک اسٹارٹ اپ سیل‘ کے ساتھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کو بینکنگ اور مالیاتی خدمات فراہم کرے گا۔ اس مفاہمت نامے پر بنگلورو ٹیک سمٹ کے 25ویں ایڈیشن میں دستخط کیے گئے۔ڈائریکٹر، کرناٹک انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی کے سی این، آئی اے ایس، منیجنگ مینا ناگراج اور ایچ ڈی ایف سی بنک برانچ بینکنگ ہیڈ احمد زکریا، نے ریاستی حکومت کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں باہمی یادشت و پر دستخط کیے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کی طرف سے، رجنیش باروا زونل ہیڈ برانچ بینکنگ اور متھن جان، اسٹارٹ اپ ورٹیکل ہیڈ، موجود تھے۔ ‘اسمارٹ اپ پروگرام’ ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ایچ ڈی ایف سی بینک کا اہم اقدام ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بینک کے معروف اور اعلیٰ درجے کے سمارٹ فنانشل ٹولز کے ذریعے اپنے اہداف کے حصول میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا ہے۔ یہ پروگرام حکومت ہند کے ‘اسٹارٹ اپ انڈیا’ پہل کے مطابق بھی ہے۔احمد زکریا، برانچ بینکنگ ہیڈ ساؤتھ ایچ ڈی ایف سی بینک نے کہا، ” بینک قوم کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو سپورٹ کیا جائے۔