سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بنک نے بی ایف ایس آئی کی منی پال گلوبل اکادمی کے اشتراک سے مستقبل کے بنکرس پروگرام کاآغازکیاجس کامقصد نوجوان گریجویٹوں کو اعلیٰ تربیت یافتہ ،صارف دوست افرادی قوت بنانا ہے ۔پروگرام کے کامیا ب تکمیل کے بعد تربیت یافتہ گریجویٹوں کو بنک میں نوکری کاموقعہ بھی دیاجائے گا۔ فیچربنکرس پروگرام ایک کل وقتی اقامتی پروگرام ہے جس میں شریک طلاب کو منی پال گلوبل اکادمی میں پہلے چھ ماہ قیام کرنا ہوگااور آخری چھ ماہ بنک کے ساتھ انٹرن کے طور کام کرنا ہوگا۔تمام کامیاب امیدواروں کو سیلزاینڈ ریلیشن شپ بنکنگ میں ڈپلومہ کی سنددی جائے گی اور بنک ملک بھر کی مختلف شاخوں میں ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کرے گا۔ دیگر الاونس کے ساتھ سالانہ چار لاکھ روپے کی تنخواہ پر نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو کام پر لگایا جائے گا۔ بنک اگلے دو تین برس کے دوران5000ایسے پیشہ وروں کی خدمات حاصل کرے گا۔امیدواروں کاانتخاب کڑے سکرینگ عمل کے ذریعے عمل میں لایا جائے گاجس میں آن لائن ایسسمنٹ اور انٹرویو شامل ہیں ۔صرف شارٹ لسٹ کئے گئے امیدوار ہی کیمپس جوائن کرسکتے ہیں ۔کورس کی فیس3.3لاکھ وٹیکس ہے۔خواہشمندامیدوار ایچ ڈی ایف سی بنک سے اس کیلئے قرضہ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔فیوچر بنکرس پروگرام کاافتتاح ایچ ڈی ایف سی بنک کے انسانی وسائل کے افسر ونے رازدان نے کیا۔