یواین آئی
ممبئی/ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سب سے یادگار ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی 17 کروڑ سے زیادہ شائقین نے جیو ہاٹ اسٹار پر لاگ اِن کیا، جس سے یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی اب تک کی سب سے بڑی ناظرین تک رسائی بن گئی۔جیسے جیسے سیریز ایک شاندار اور سنسنی خیز انجام کی طرف بڑھ رہی تھی، اوول میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن جیو ہاٹ اسٹار پر 1.3 کروڑ سے زیادہ ناظرین نے مقابلہ کو دیکھا جو ڈیجیٹل پر کسی بھی ٹیسٹ میچ دیکھنے کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔ دلچسپ مقابلوں اور سنسنی خیز موڑ کے ساتھ، انگلینڈ۔ہندوستان سیریز نے جیو ہاٹ اسٹار پر 65 ارب منٹ کے زبردست ویو ٹائم کے ساتھ ہندوستان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ اس سیریز نے نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27۔2025سائیکل کے لیے ہندوستان کی مہم کی شروعات کی، بلکہ سرخ گیند والے کرکٹ میں غلبہ حاصل کرنے کی نئی امنگ اور قیادت میں تبدیلی کو بھی ظاہر کیا۔ اسے جیو ہاٹ اسٹار پر پانچ زبانوں انگریزی، ہندی، تمل، تلگو اور کَنّڑ میں پیش کیا گیا۔جیو ہاٹ اسٹار کے اسپورٹس کنٹینٹ کے سربراہ سدھارتھ شرما نے کہا’’‘ ہندوستان کے انگلینڈ دورے کو ملنے والا غیر معمولی ردعمل نے ٹیسٹ کرکٹ کی ہر میچ کے تقریباً ہر سیشن میں دلچسپ داستان بنانے کی صلاحیت کو مزید مستحکم کیا۔ 17 کروڑ سے زائد ناظرین تک رسائی اور نئے بیک وقت ریکارڈ بنانا نہ صرف سنسنی خیز کرکٹ کا بلکہ ایک دلچسپ کہانی اور دیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا بھی ثبوت ہے ۔‘‘