جموں// بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکموں کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری نے سول سیکریٹریٹ میں مختلف محکمہ جاتی سکیموں کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کے دوران سال2020-21 کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت کیپکس بجٹ ، فنڈس کی واگزاری اور اخراجات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ۔ سال2021-22کے کپیکس / ریونیو بجٹ کے ایکشن پلان کو فیصلہ کرنے کے علاوہ منعقدکی گئی تھی۔میٹنگ میں مویشیوں کی فیڈ پروڈکشن سکیم ،انٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم ، چارہ ڈیولپمنٹ سکیم ، انٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم اور دیگر متعلقہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔پرنسپل سیکریٹری نے اینمل ہسبنڈری محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جموں صوبے میں تین مختلف مقامات پراینمل ہسبنڈری ہسپتالوں کے قیام کے لئے منصوبہ بندی اور ایک تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ پیش کریں ۔ اِس کے علاوہ آر ایس پورہ کے تحت موجودہ ہسپتال کی بحالی کے علاوہ جموںمیں جانوروں کی صحت کی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے میںاضافے کے اقدام کریں۔ناظم اینمل ہسبنڈری کشمیر کو انٹگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت اخراجات کا آڈَٹ کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے محکمہ کو مسابقتی روش اَپنانے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر صوبوں سے تعلق رکھنے والے اینمل ہسبنڈری ناظمین کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ سٹاک رجسٹروں کے گزشتہ سامان کی خریداری کی تصدیق کریں۔پرنسپل سیکریٹری نے موبائل ویٹرنری کلینک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے دُور دراز علاقوں کی سہولیت کے لئے کسی خاص ضلع میں اِس مقصد کے لئے کسی بھی طرح کی ایمبولینس مختص کرنے سے پہلے جغرافیائی محل وقوع ،نقشہ سازی اور سڑک کے رابطے جیسے عوامل پر غور کیا جائے گا۔اُنہوںنے بارہمولہ اور کولگام میں چلائے جانے والے اینمل ہسبنڈری ہسپتال کی تعمیر کرنے کی بھی متعین مدت مقرر کی۔ انہوں نے ضلعی اور سب ڈویژن ہسپتالوں کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ کو بانڈی پورہ ، گاندربل اور شوپیان کے ضلع ہسپتالوں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے محکمہ اینمل ہسبنڈری کے کام کو اطمینان بخش پایا اور انٹگریٹیڈ شیپ ڈیولپمنٹ پروگرام پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ ناظم ماہی پالن کشمیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے خطہ کشمیر کے دیگر علاقوں کے علاوہ ویری ناگ اور گاندربل میں بھی مچھلی کی پیداوار کی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ کے تحت ضلع اننت ناگ میں ماہی پروری پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔پرنسپل سیکریٹری نے جموں خطے میںماہی پالن پر تشویش کا اظہار کیا اور افسران سے کہا کہ وہ مچھلی کی مخصوص نوعیت کی نسلوں کی شناخت کریں اور اس سلسلے میں نئے منصوبے شروع کریں۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ویوک شرما ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ڈاکٹر سنجیو کمار ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے بشیر احمد بٹ ، ڈائریکٹرفائنانس اینمل ہسبنڈری اور اینمل ہسبنڈری محکمہ تکنیکی اَفسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر اور ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حصہ لیا۔